سادگی چاہئے، عاجزی چاہئے
آپ کو گر، چلیں قافلے میں چلو
خوب خودداریاں اور خوش اخلاقیاں
آئیے سیکھ لیں قافلے میں چلو
عاشقان رسول لائے سنت کے پھول
آؤ لینے چلیں، قافلے میں چلو
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
الله عَزَّ وَجَلَّ ہم سب کو عافیت اور امان عطا فرما کر سود کی آفتوں سے محفوظ فرمائے۔
سود کا چوتھا علاج موت کا تصور:
میٹھے میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو!سود کا یہی سب سے بڑا علاج ہے کہ ہر دم موت کو یاد رکھاجائے، مگر افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ہم دنیا کی نیرنگیوں میں مشغول ہو کر موت سے یکسر غافل ہو چکے ہیں اور حرام روزی کی طرف بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں، ایسے لگتا ہے گویا ہر شخص یہ سوچ کر جی رہا ہے کہ میں نے مرنا ہی نہیں۔
میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو!یہ آپ کی بھول ہے ، یاد رکھئے! جو دنیا میں پیدا ہوا ہے اسے ضرور مرنا ہے۔
ایک دن مرنا ہے آخر موت ہے
کر لے جو کرنا ہے آخر موت ہے