Brailvi Books

سود اور اس کا علاج
63 - 84
 الله عَزَّ وَجَلَّ کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔
		میٹھے میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو!بے جا مال کی محبت سے چھٹکارا پانے اور قناعت کی دولت اپنانے کے لئے دعوتٕ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ۔مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنا لیجئے۔ نیز مکتبۃ المدینۃ سے جاری ہونے والے امیرٕ اہلسنت کے مختلف رسائل کے مطالعہ کی عادت بنا لیجئے۔ چنانچہ، 
امیرِ اہلسنت کی تحریر کا اثر:
 منڈن گڑھ ضلع رتنا گری مہاراشٹر (ہند) کے ایک اسلامی بھائی نے بتایا ؁2002ء کی بات ہے، میں برے دوستوں کی صحبت کے باعث غنڈہ گینگ میں شامل ہوگیا، لوگوں کو مارنا پیٹنا اور گالیاں بکنا میرا معمول تھا، جان بوجھ کرجھگڑے مول لیتا، جو نیا فیشن آتا سب سے پہلے میں اپناتا، دن میں کئی بار کپڑے تبدیل کرتا، سوائے جینز (Jeans)کے دوسری پینٹ نہ پہنتا، آوارہ دوستوں کے ساتھ گھوم پھر کر رات گئے گھر لوٹتا اور دن چڑھے تک سوتا رہتا، والد صاحب کا انتقال ہوچکا تھا، بیوہ ماں سمجھاتی تو زَبان درازی کرتا تھا۔
 ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے کسی باعمامہ بھائی نے ملاقات پر ایک رٕسالہ “جنات کا بادشاہ” (جس میں حضور غوثِ پاک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا تذکرہ ہے) مجھے تحفے میں دیا، پڑھاتو اچھا لگا۔رمضان المبارک میں ایک دن کسی مسجد میں جانے کی سعادت ملی تو اتفاق سے ایک سبز سبز عمامے اور سفید لباس میں ملبوس سنجیدہ