Brailvi Books

سود اور اس کا علاج
60 - 84
کی دو وادیاں ہوں تو وہ تیسری وادی کی تمنا کرے گا اور انسان کے پیٹ کو صرف مٹی ہی بھر سکتی ہے اور جو شخص توبہ کرتا ہے تو  الله عَزَّ   وَجَلَّ اس کی توبہ قبول فرماتا ہے۔“( 1)
میٹھے میٹھے اور پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آپ نے کبھی بھی کسی مالدار کو یہ کہتے نہیں سنا ہو گا کہ ”بہت مال کمالیا۔اب بس۔“ بلکہ وہ مزید دولت کمانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ اور اسی طرح کوئی عالم ایسا نہیں ملے گا کہ جو یہ کہے:”بہت پڑھ لیا، اب مجھے مزید پڑھنے کی حاجت نہیں۔“ بلکہ ہر عالم مزید علم کی طلب میں رہتا ہے۔ چنانچہ، 
ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کا ارشاد ہے:”دو حریص کبھی سیر نہیں ہوسکتے، ایک مال کا حریص اور دوسراعلم کا حریص۔“( 2) 
دوسرے کے مال کے آسرے پر رہنا کہ وہ مجھ سے بہت محبت کرتا ہے، خود ہی مجھے آفر بھی کرتا رہتا ہے کہ جب بھی ضرورت ہو کہہ دیا کرو۔ اس لئے کبھی ضرورت پڑی تو اس سے مانگ لوں گا، منع نہیں کرے گا وغیرہ امیدیں بہت ہی کھوکھلی ہیں کہ آدمی کا دل بدلتا رہتا ہے۔ یاد رکھئے!”دینے والا“ انسان ”لینے والے“ سے متاثر نہیں ہو سکتا۔ البتہ !اگر کوئی دینے آئے اور آپ قبول نہیں کریں گے تو ضرور متاثر ہوگا۔ چنانچہ، 

(1)صحیح مسلم، کتاب الزکاۃ، باب لو ان لابن ادم۔۔۔الخ، الحدیث 1048،ص521
(2)المستدرک للحاکم، کتاب العلم، باب منھومان لا یشبعان، الحدیث:318 ،ج1،ص282