Brailvi Books

سود اور اس کا علاج
59 - 84
تَعَالٰی عَنْہُ) جب تمہیں سخت بھوک لگے ایک روٹی اور پانی کے ایک پیالے پر گزارہ کرو اور کہہ دو میں دنیا اوراہلِ دنیا کو چھوڑتا ہوں۔“( 1) 
قناعت سے عزت ہے:
حضرت مولائے کائنات علی المرتضیٰ شیرِ خدا کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں کہ جس نے قناعت کی اس نے عزت پائی اور جس نے لالچ کیا ذلیل ہوا۔( 2) 
لوگوں کے مال سے نا اُمید ہو جاؤ:
حضرت سَیِّدُنا ایوب انصاری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ ایک دیہاتی نے سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کی:”یارسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم ! مجھے ایک مختصر وصیت فرمائیے۔“ فرمایا:”جب نماز پڑھو تو زندگی کی آخری نماز (سمجھ کر)  پڑھو اور ہرگز ایسی بات نہ کرو جس سے تمہیں کل معذرت کرنا  پڑے اور لوگوں کے پاس جو کچھ ہے اس سے نا امید ہو جاؤ۔“(3 )
انسان کے پیٹ کو مٹی ہی بھر سکتی ہے:
سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم ارشاد فرماتے ہیں:”اگر انسان کیلئے مال کی 
(1)شعب الایمان، باب فی الزھد وقصر الامل،الحدیث 10366:،ج 7،ص295
(2)النھایۃ للجزری، باب القاف مع النون، ج 4،ص100
(3)المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث ابی ایوب الانصاری، الحدیث :23557،ج9 ،ص130