Brailvi Books

سود اور اس کا علاج
6 - 84
خون کا دریا:
	صاحبِ جُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:”ميں نے شبِ معراج ديکھا کہ دو شخص مجھے ارضِ مقدس (یعنی بیت المقدس)لے گئے، پھر ہم آگے چل دئيے يہاں تک کہ خون کے ايک دریا پر پہنچے جس ميں ايک شخص کھڑا ہوا تھا اور دریا کے کنارے پر دوسراشخص کھڑا تھا جس کے سامنے پتھر رکھے ہوئے تھے، دریا ميں موجود شخص جب بھی باہر نکلنے کا ارادہ کرتا تو کنارے پر کھڑا شخص ايک پتھر اس کے منہ پر مار کر اسے اس کی جگہ لوٹا ديتا، اسی طرح ہوتا رہا کہ جب بھی وہ (دریاوالا)شخص کنارے پر آنے کا ارادہ کرتا تو دوسراشخص اس کے منہ پر پتھر مار کر اسے واپس لوٹا ديتا، ميں نے پوچھا:”يہ دریا ميں کون ہے؟“  جواب ملا:”يہ سود کھانے والا ہے۔“ ( 1)
بھیانک بیماری :
	میٹھے میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو! فی زمانہ جہاں ہمارا معاشرہ بے شمار برائیوں میں مبتلا ہے، وہیں ایک اَ ہم ترین برائی ہمارے معاشرے میں بڑی تیزی کے ساتھ پروان چڑھ رہی ہے، وہ یہ ہےکہ اب کسی حاجت مند کو بغیر سود (Interest)کے 
(1)صحیح البخاری، کتاب البیوع، باب اکل الرباو شاہدہ و کاتبہ، الحدیث:2085،ج2،ص14.