اس روایت میں کس قدر عبرت کے مدنی پھول ہیں، یہی وہ لمبی امیدیں ہیں جو طویل منصوبوں اور طویل زندگی کی امید پر سودی قرض لینے دینے پر آمادہ کر دیتی ہیں۔ کہ پانچ یا دس سالوں میں قسطوں کی ادائیگی کر دیں گے۔
میٹھے میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو! یاد رکھئے! لمبی امیدوں کا بنیادی سبب دنیا کی محبت ہے اور یہ مال اور دنیا کی محبت ہی بندے کو موت سے غافل کر دیتی ہے۔ جس کے سبب وہ دنیا کا عیش وآرام حاصل کرنے کے لئے ہر دم مصروف رہتا ہے۔ ہم بے کسوں کے مددگار ، سرکارِ والا تَبار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کے کثیر ارشادات ہیں جن سےدنیا کی محبت سے جان چھڑا کر آخرت کی تیاری کا ذہن ملتا ہے۔ اور ان ارشادات میں سبب اور علاج دونوں موجود ہیں۔ چنانچہ،
”طُولِ اَمَل“ کے چھ حروف کی نسبت سے لمبی امیدوں کے متعلق چھ فرامین مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم
(1) ۔۔۔ حضرت سَیّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ شفیعِ روزِ شُمار، دو عالم کے مالک و مختاربِاذ ْنِ پروردگار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے ہمارے لئے مربع شکل میں ایک لکیر کھینچی۔ اس کے درمیان بھی ایک لکیر کھینچی، پھر اس کے گرد کئی لکیریں کھینچیں اور ایک لکیر کھینچی جو اس مربع سے باہر جا رہی تھی۔ پھر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:”کیا تم جانتے ہو یہ کیا ہے؟“ ہم نے عرض کی:”Q اور اس کا رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم بہتر جانتے ہیں۔“ تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے درمیان والی