Brailvi Books

سود اور اس کا علاج
49 - 84
سود خور کو اژدھے نے لپیٹ لیا:
	کوئٹہ این این آئی نیوز ایجنسی کے حوالے سے ایک خبر منقول ہے کہ بلوچستان کے ایک قصبہ میں مردہ کو لحد میں اتارتے ہوئے اس وقت لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا جب مردے سے لپٹے ایک اژدھے نے کفن سے اپنا سر باہر نکالا۔ تفصیلات کے مطابق شیخ ماندہ کا رہائشی انتقال کر گیا۔ نمازِ جنازہ کے بعد جب مردہ کو لحد میں اتارتے وقت اس کے اوپر سےکپڑا ہٹایا گیا تو ا س کے کفن کے اوپر ایک خوفناک اژدھا لپٹا ہوا تھا، عینی شاہدوں کے مطابق سانپ مردے کے پاؤں سے بل کھاتا ہوا پورے کفن سے ہوتا ہوا اس کے سر کے اوپر تھا۔ لوگوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا شخص سود کی ایک قسم کا کاروبار کرتا تھا اور علماء نے لوگوں کو سانپ مارنے سے منع کرتے ہوئے اسی طرح دفن کرنے کا حکم دے دیا۔
الله  عَزَّ   وَجَلَّ ہم سب کو محفوظ فرمائے۔ 
سود کا علاج
(The Cure of Interest)
پہلا علاج لمبی اُمیدوں سے کنارہ کشی:
	میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو!سود کی نحوست سے محفوظ رہنے کے لئے سب سے پہلے لمبی امیدوں سے اپنے دامن کو پاک رکھنے کی ضرورت ہے۔ چنانچہ،