Brailvi Books

سود اور اس کا علاج
42 - 84
	سود کی اسی نحوست کی وجہ سے دولت بس چند اداروں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے کہ جس کے ذریعے خریدو فروخت اور تجارت ہونی تھی۔ اب اس کا نتیجہ یہ ہے کہ معاشرے میں جرائم بڑھ چکے ہیں۔ 
	میٹھے میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو! رشوت کے قلع قمع پر حکومتی ادارے کام کر رہے ہیں، چوری کی روک تھام کے لئے حکومتی ادارے کام کر رہے ہیں۔اے کاش! سود کی اس بڑھتی ہوئی نقل و حرکت کے لئے بھی کوئی حکومتی ادارہ بن جائے، جو سود کی اس نحوست کو روکے۔ 
بروزِ قیامت سود خور کی حالت:
سود خور کا بروزِ حشر وہ انجام ہو گا کہ الامان والحفیظ۔۔۔ چنانچہ، 
حضرت سیِّدُنا عوف بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ شہنشاہِ مدینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:”قیامت کے دن سود خور کو اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ وہ دیوانہ و مخبوط الحواس ہو گا۔“ ( 1)
یعنی سود خور قبروں سے اٹھ کر حشر کی طرف ایسے گرتے پڑتے جائیں گے جیسے کسی پر شیطان سوار ہو کر اسے دیوانہ کر دے۔ جس سے وہ یکساں نہ چل سکیں گے۔ اس لئے کہ جب لوگ قبروں سے اٹھائے جائیں گے اور محشر کی طرف چلیں گے تو 
(1)المعجم الکبیر، عوف بن مالک، الحدیث:110، ج18، ص60