ہے مگر بکری (Goat)ہڈی (Boan)نہیں کھایا کرتی۔ مؤمن مومن ہے، کافر کافر ہے۔ اے مسلمان! اُسے یعنی حرام کھانے والے کو دیکھ کر تم کیوں وسوسے کا شکار ہوتے ہو؟ یہ بے وقوفی و نادانی ہے، یہ ایمان کی کمزوری ہے، ان کا کثرتِ مال مت دیکھو، یاد رکھو کہ برکت اور کثرت میں بہت فرق ہے۔
برکت اور کثرت میں فرق:
کثرت کے معنی ہیں زیادتی اور برکت کے معنی ہیں جم جانا، نہ نکلنا۔ یعنی تھوڑی سی نعمت مبارک ہو تو بہت فائدہ دیتی ہے، چنانچہ، برکت والی تھوڑی سی بارش رحمت ہوتی ہے مگر کثرت کی بارش کبھی عذاب بھی بن جایا کرتی ہے۔ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ سال میں ایک کتیا (Bitch)کتنے بچے جَنْتی ہے؟ اور ایک بکری یا گائے وغیرہ کتنے بچےجَنْتی ہیں؟ غور کریں تو معلوم ہو گا کہ کتیا سال میں کئی کئی بچے جَنْ جاتی ہے، مگر گائے یا بکری وغیرہ بس ایک دو بچے ہی جَنْتی ہیں اور اس کے باوجود ریوڑ بھی انہی کے بنتے ہیں اورکتوں کے کبھی ریوڑ نہیں بنتے۔
اسی طرح روزانہ ہزاروں کی تعداد میں گائے اور بکریاں ذبح کی جاتی ہیں اور حج کے دنوں مِنٰی کے میدان میں، ان پربہار فضاؤں میں لاکھوں کی تعداد میں یہ جانور الله عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں ذبح کئے جاتے ہیں، مسلمان کروڑوں کی تعداد میں بقرعید پر گائے اور بکروں کو الله عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں ذبح کرتے ہیں۔ مگر یہ کتا الله عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں کبھی نہیں کٹتا، کیونکہ یہ حرام ہے ۔ پس جس چیز کو الله عَزَّوَجَلَّ نے حرام قرار دیا ہے وہ تعداد میں