Brailvi Books

سود اور اس کا علاج
31 - 84
تو یہ الله عَزَّ وَجَلَّ کی طرف سے ڈھیل ہے :
	اے سودخور!ربِّ عزیز وقدیر عَزَّ وَجَلَّ کی خُفیہ تدبیرسے خبردار!خبردار! خبردار! کہیں ایسانہ ہو کہ ملی ہوئی جانی،مالی نعمتوں اورآسانیوں کے ذَرِیْعے طرح طرح کے گناہوں کا سِلسِلہ بڑھتا رہے اور کسا کسایا  سُڈول (یعنی خوبصورت) بدن اور مال و دَھن جہنَّم کا ایندھن بننے کا سبب بن جائے ۔ اِس ضمن میں حدیثِ نبوی مع آیتِ قرآنی ملاحظہ کیجئے اور الله عَزَّ وَجَلَّکی خُفیہ تدبیر سے تھرّایئے:حضرتِ سیِّدُنا عُقْبہ بن عامر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے رِوایت ہے،حضورنبیٔ پاک، صاحبِ لولاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرَت نشان ہے:”جب تم دیکھو کہ الله عَزَّ وَجَلَّ دُنیا میں گناہ گار بندے کو وہ چیزیں دے رہا ہے جو اُسے پسند ہیں تو یہ اُس کی طرف سے ڈِھیل ہے۔“ پھر یہ آیَتِ کریمہ تِلاوت فرمائی:
فَلَمَّا نَسُوۡا مَا ذُکِّرُوۡا بِہٖ فَتَحْنَا عَلَیۡہِمْ اَبْوٰبَ کُلِّ شَیۡءٍ ؕ حَتّٰۤی اِذَا فَرِحُوۡا بِمَاۤ اُوۡتُوۡۤا اَخَذْنٰہُمۡ بَغْتَۃً فَاِذَا ہُمۡ مُّبْلِسُوۡنَ ﴿۴۴﴾
ترجمۂ  کنزالایمان :پھر جب انہو ں نے بھلا دیا جو نصیحتیں انکو کی گئی تھیں ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دیئے یہاں تک کہ جب خوش ہوئے اس پر جو انہیں ملاتو ہم نے اچانک انہیں پکڑلیااب وہ آس ٹو ٹے رہ گئے۔( 1)
(1)مُسْنَدللامام احمدبن حنبل، حدیث:17313،  ج 6 ،ص 122