Brailvi Books

سود اور اس کا علاج
24 - 84
c	بڑی رقم چاہئے۔ تو کوئی مشورہ دیتا ہے:”کیوں پریشان ہوتے ہو؟ تم بھی اپنی بیٹی کی شادی کر لو گے، پریشان مت ہو، قرض دینے والے ادارے بہت ہیں، قرض لے لو،سود دے دینا۔ “
c	۔۔۔۔۔۔ گاڑی چاہئے؟ پیسے نہیں ہیں؟ کیا پرواہ ہے، کیوں پریشان ہو رہے ہو؟ قرض لے لو، سود دے دینا۔ 
c	۔۔۔۔۔۔ موٹر سائیکل چاہئے؟ قرض لے لو، سود دے دینا۔ ٹریکٹر چاہئے؟ فصلوں کے لئے مال چاہئے؟ 
	ان تمام چیزوں کے لئے پیسہ چاہئے؟ کوئی مسئلہ نہیں، ادارے بہت ہیں، قرض دینے والے بہت بڑھ گئے ہیں، آؤ! آؤ! میں تمہیں قرض دلا دیتا ہوں۔ ہم پوچھیں گے: کیا یونہی قرض مل جاتا ہے؟ نہیں! نہیں!یونہی قرض نہیں ملے گا، سود دے دینا، بس تھوڑا سا سود ہی تو دینا ہے، کما کما کر سود بھرتے جانا۔ 
c	۔۔۔۔۔۔ بلڈنگ بنانی ہے؟ قرض لے لو، سود دے دینا۔ 
c	۔۔۔۔۔۔ امپورٹ (Import)ایکسپورٹ (Export)بڑھانا ہے؟ کوئی بات نہیں، قرض (Loan)لے لو،سود دے دینا۔ 
۔۔۔۔۔۔ پلاٹ خریدنا ہے؟ قیمتیں بڑھ رہی ہیں، خوب رقم لگانے (Financing) کا موقع ملا ہے، کوئی مسئلہ نہیں، ڈرنا نہیں، ادارے بہت ہیں، سود پر قرض لے لو، زمین (Land) خرید لو، کارنر (Corner) کا پلاٹ خرید لو،