میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جب سرکارِ نامدارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کسی کے چِہرے اورسینے پر دستِ پُرانوارپَھیر دیں تو وہ روشنی دینے لگ جائے تو خود حُضُورسراپانُورصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اپنی نورانیت کا کیا عالم ہوگا!''دارِمی شریف '' میں ہے: حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عبّاس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں : ''جب سرکار ِ نامدارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم گفتگوفرماتے تو دیکھا جاتا گویا حُضور پُرنور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اگلے مبارَک دانتوں کی مقدَّس کِھڑکیوں سے نور نکل رہا ہے ۔ ''