حضرتِ سیِّدُنا اَسِیدبن اَبی اناس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں :مدینے کے تاجدار ،شَہَنشاہِ عالی وقار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ایک بار میرے چِہرے اورسینے پر اپنا دست پُرانوار پھیر دیا۔ اس کی بَرَکت یہ ظاہِر ہوئی کہ میں جب بھی کسی اندھیرے گھر میں داخِل ہوتا وہ گھر روشن ہوجاتا۔
(الخَصائِصُ الکُبْری لِلسُّیُوطِیّ ج۲ص۱۴۲دار الکتب العلمیۃ بیروت ،تاریخ دمشق ج۲۰ ص ۲۱)
چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے مرا دل بھی چمکا دے چمکانے والے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد