میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دو جہان کے سلطان صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شانِ عظمت نشان پر میری جان قربان! اللہ اللہ! پہاڑ کے پیچھے گزر نے والے آدمی کی بھی کس شان سے خبر دیں کہ اُس کا رنگ کالا ہے اور وہ سانڈنی پر سوار ہے اور اُس کے پاس مشکیزہ بھی ہے، پھر عطائے الٰہی عزوجل سے ایسا کرم فرمایا کہ مشکیزہ کے پانی نے سارے قافِلے کو کفایت کیا اورمشکیزہ اُسی طرح بھرا رہا، مزید سیاہ فام غلام کے منہ پر نورانی ہاتھ پھیر کر کالے چہرے کو نو ر نور کر دیا حتّٰی کہ اُس کا دل بھی روشن ہو گیا اورمشرَّف بہ اسلام ہو گیا۔