Brailvi Books

سِیاہ فام غلام
46 - 47
پاس بیٹھتے ہیں اور آپس میں ملتے جُلتے ہیں اور مال خرچ کرتے ہیں اُن سے میری مَحَبَّت واجِب ہوگئی۱؎ (3) اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جو لوگ میرے جلال کی وجہ سے آپَس میں مَحَبَّت رکھتے ہیں اُن کیلئے نُور کے مِنبر ہو نگے ۔ انبیاء و شہداء اُن پر غِبطہ( یعنی رشک ) کریں گے۲؎ (4)دو شخصوں نےاللہ کے لئے باہم مَحَبَّت کی اور ایک مشرِق میں ہے دوسرا مغرِب میں قِیامت کے دن اللہ تعالیٰ دونوں کو جمع کریگا اور فرمائیگا یہی وہ ہے جس سے تو نے میرے لیے مَحَبَّت کی تھی۳؎ ( 5 ) جنّت میں یاقوت کے سُتُون ہیں اُن پر زَبَرجَد کے بالا خانے ہیں،ان کے دروازے کھلے ہوئے ہیں، وہ ایسے روشن ہیں جیسے چمکدار ستارے۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسولَ اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم! ان میں کون رہے گا؟ فرمایا: وہ لوگ جو اللہ کے لئے آپَس میں مَحَبَّت رکھتے ہیں، ایک جگہ بیٹھتے ہیں ،آپس میں ملتے ہیں۴؎ (6)اللہ کیلئے مَحَبَّت رکھنے والے عرش کے گِرد یا قوت کی کرسی پر ہوں
مــــــــــــــــــــــــــدینـــہ

۱ ؎ الموطا ج ۲ ص ۴۳۹ حدیث ۱۸۲۸ 

۲؎ تِرمذی ج ۴ ص ۱۷۴حدیث ۲۳۹۷،

٣ ؎ شعب الایمان ج۶ص۴۹۲ حدیث ۹۰۲۲ ۴؎ شعب الایمان ج۶ص۴۸۷ حدیث ۹۰۲۲
Flag Counter