Brailvi Books

سِیاہ فام غلام
45 - 47
اِس سے راضی ہوجائے ،اِس(مَحَبَّت ) میں دُنیاوی غَرَض(اور) رِیا ( یعنی دکھاوا)نہ ہو ۔ اِس مَحَبَّت میں ماں باپ ،اولاد (اور)اہلِ قَرابت (یعنی رشتے دار) مسلمانوں سیمَحَبَّت سب داخِل ہیں جب کہ رِضا ئے الہی (عزوجل )کے لیے(یہ مَحَبَّتیں ) ہوں ۔ حضراتِ اَولیاء (رَحِمَہُمُ اللہ تعالٰی)،انبِیاء (عَلَیْہِم الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام )سے مَحَبَّت سبحٰنَ اللہ! یہ تو حُبّ فِی اللہ(اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں مَحَبَّت )کا اعلیٰ دَرَجہ ہے، خدا عزوجل نصیب کرے ۔
  (مِراٰۃ ج ۶ ص ۵۸۴ )
''مَحَبَّتِ رسول'' کے آٹھ حروف کی نسبت سے اللہ عَزَّوَجَلَّ کیلئے مَحَبِّت رکھنے کے 8 فضائل
 (1) اللہ تعالیٰ قِیامت کے دن فرمائے گا: کہاں ہیں جو میرے جلال کی وجہ سے آپس میں مَحَبَّت رکھتے تھے ،آج میں اُن کو اپنے سائے میں رکھوں گا، آج میرے سائے کے سوا کوئی سایہ نہیں۱؎ (2) اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے جو لوگ میری وجہ سے آپَس میں مَحَبَّت ر کھتے ہیں اور میری وجہ سے ایک دوسرے کے
مـــــــــــــــــــــــــــــد ینـــہ

۱ ؎ مُسلِم ص ۱۳۸۸ حدیث ۲۵۶۶
Flag Counter