| سِیاہ فام غلام |
کوئی آیا پا کے چلا گیا کوئی عمر بھر بھی نہ پا سکا یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے یہ بڑے نصیب کی بات ہے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! عاشِقانِ رسول کی صُحبت کی بَرَکت سے ایک خوش قسمت اسلامی بھائی کو تاجدارِ رسالت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زیارت ہو گئی۔دعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول کی صُحبت کے تو کیا کہنے! اِسی طرح کی صحبت کی بَرَکت کی مزید ایک مَدَنی بہار سنئے اور جھومئے:
میں غیر ملکی فِلموں کا شوقین تھا
ایک فوجی اسلامی بھائی نے کچھ اس طرح لکھ کر دیا کہ میں بَہُت ساری بُرائیوں کی اندھیریوں میں بھٹک رہا تھا، غیر ملکی گانوں کے سینکڑوں کیسٹ میرے پاس موجود تھے جن میں مَعاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ کئی گانے کفریات پر مشتِمل تھے ، غیر ملکی فلمیں دیکھنا میرا مَحبوب مشغلہ تھا،نیز فلمی گانے اورمُزاحِیہ چُٹکلے سننا ، تاش