Brailvi Books

سِیاہ فام غلام
36 - 47
کے اُوپر پڑا ہوا پایا۔ اب اُنہوں نے جانا کہ ان کے ساتھ یہ سُلوک انسانوں کی جانب سے نہیں ہے، پھر اُنہوں نے اُس کواسی طرح باہَر پڑا ہوا چھوڑ دیا۔
 (صَحِیحُ الْبُخارِیّ ج۲ ص۵۰۶حدیث ۳۶۱۷دار الکتب العلمیۃ بیروت، صَحِیح مُسلِم ص۱۴۹۷حدیث۲۷۸۱ دار ابن حزم بیروت )
نہ اُٹھ سکے گا قِیامت تلک خدا کی قسم 

کہ جس کو تُونے نظرسے گِرا کے چھوڑدیا
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
عِلمِ مصطَفٰے پر اِعتِراض میں ہَلاکت ہے
     میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے ؟اُس بدقسمت نے کائنات کی سب سے بہترین صُحبت کی قَدْر نہ کی اوربدبختی کے سبب مُرتَدہوکر اپنے رَحمت والے مُشفِق ومہربان آقاصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے علمِ شریف پر اعتِراض
Flag Counter