Brailvi Books

سِیاہ فام غلام
35 - 47
کے بعد وہ(مُرتد ہوکر) دوبارہ نصرانی بن گیا اوربکا کرتا تھا:
مَا یَدْرِیْ مُحَمَّدٌ اِلَّا مَا کَتَبْتُ لَہُ.
یعنی''محمد ( صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) وُہی جانتے ہیں جو میں نے ان کے لیے لکھ دیا ہے۔'' تھوڑے ہی دنوں میں اﷲ تعالیٰ نے اُس کی گردن توڑ دی یعنی اس کی موت غیرفِطری طریقے سے ہوئی ۔ 

    اس کے آدمیوں نے گڑھا کھود کر اس کو دفن کر دیا، لیکن صبح کے وقت زمین نے اس کو نکا ل کر باہَر پھینک دیا۔ وہ کہنے لگے کہ یہ محمد ( صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) اور ان کے ساتھیوں نے کیا ہوگا، کیونکہ یہ ان کے پاس سے بھاگ کر آیا تھا، اس لیے ہمارے ساتھی کی قَبْر کھود ڈالی۔ دوسری مرتبہ انہوں نے اس کے لیے اور گہرا گڑھا کھودا، لیکن صبح وہ پھر باہَر زمین پر پڑا ہوا تھا، کہنے لگے: یہ محمد ( صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) اور ان کے ساتھیوں نے کیا ہوگا، کیونکہ یہ ان کے پاس سے بھاگ کر آیا تھا، لہٰذا ہمارے ساتھی کی قَبْر کھود ڈالی۔ تیسری دَفعہ اُنہوں نے اس کے لیے جتنا گہرا کھود سکتے تھے اتنا گہراگڑھا کھودا، لیکن صُبح کے وَقت اسے زمین
Flag Counter