| سِیاہ فام غلام |
اللہ تعالیٰ عنہ کے فوت شدہ دونوں حقیقی مَدَنی منّوں کو بھی بِاِذنِ اللہ عَزَّوَجَلَّ زندہ کر دیا۔ ؎
مُردوں کوجِلاتے ہیں روتوں کو ہنساتے ہیں آلام مٹاتے ہیں بگڑی کو بناتے ہیں سرکار کھلاتے ہیں سرکار پلاتے ہیں سلطان و گدا سب کو سرکار نبھاتے ہیں
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
گستاخ کو زمین نے قَبول نہ کیا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اب ایک منکرِ شانِ رسالت کی شقاوت کی عبرتناک حِکایت سماعَت فرمایئے اور دیکھئے کہ اللہ السَّلام عَزَّوَجَلَّ اپنے محبوب کے دشمنوں سے کس طرح انتِقام لیتا ہے۔ حضرتِ سیِّدُنا اَنَس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: کہ ایک نصرانی مسلمان ہو گیا اور اس نے سورۃُالبقرہ اور سورۂ اٰلِ عِمران پڑھ لی۔ پس وہ نبیِّ رَحمت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے لیے کتابت کیا کرتا تھا، اس