Brailvi Books

سِیاہ فام غلام
33 - 47
دونوں ۲ مَدَنی مُنّے اُسی وَقت زِندہ ہو گئے۔
(شواہِدُالنُّبُوَّ ۃ، ص ۰۵ا،مکتبۃ الحقیقہ ترکی مدارِجُ النّبوّت حصہ ۱ص۱۹۹)
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
    اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
قَلبِ مُردہ کو مِرے اب تو جِلا دو آقا

جام اُلفت کامجھے اپنی پِلا دو آقا
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! میرے پیارے آقا مدینے والے مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بھی کیا خوب شان ہے کہ مختصر سا کھانا بَہُت سارے لوگوں نے کھا لیا پھر بھی اُس میں کسی قسم کی کمی واقِع نہ ہوئی اورپھر بکری کے گوشت کی بچی ہوئی ہڈّیوں پر کلام پڑھا تو گوشت پوست پہن کر بِعَینِہٖ(بِ۔ عَے۔نِ۔ہٖ) وُہی بکری کان جھاڑتی ہوئی اُٹھ کھڑی ہوئی ۔ نیز حضرتِ سیِّدُنا جابِر رضی
Flag Counter