Brailvi Books

سِیاہ فام غلام
30 - 47
اک دل ہمارا کیا ہے آزاراس کا کتنا 

تم نے تو چلتے پھرتے مُردے جِلادیے ہیں
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(12)فوت شُدہ مَدَنی مُنّے زِندہ ہو گئے!
    مشہور عاشِقِ رسول حضرتِ علامہ عبدُالرحمن جامی قدس سرہُ السّامی روایت فرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُنا جابِر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے حقیقی مَدَنی مُنّوں کی موجودَگی میں بکری ذَبح کی تھی ۔ جب فارِغ ہو کر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تشریف لے گئے تو وہ دونوں مَدَنی مُنّے چُھری لے کر چھت پر جا پہنچے،بڑے نے اپنے چھوٹے بھائی سے کہا: آؤ! میں بھی تمہارے ساتھ ایسا ہی کروں جیسا کہ ہمارے والِد صاحِب نے اس بکری کے ساتھ کیا ہے۔ چُنانچِہ بڑے نے چھوٹے کو باندھا اور حَلق پر چُھری چلا د ی اور سر جُدا کر کے ہاتھوں میں اُٹھا لیا! جُو نہی ان کی امّی جان رضی اللہ تعالیٰ عنہانے یہ منظر دیکھا تو اُس کے پیچھے دوڑیں وہ ڈرکر بھاگا اور
Flag Counter