Brailvi Books

سِیاہ فام غلام
29 - 47
برتن میں ابتِداء ًجتنا کھانا تھا اُتنا ہی اب بھی موجود ہے ۔ نیز سرکارِعالی وقار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کھانے والوں کو فرما رہے تھے کہ ہڈّی مت توڑنا ۔ سرکار دو جہاں صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے سب ہڈّیا ں جمع کر نے کا حکم فرمایا۔ جب ہڈّیاں جمع ہوگئیں توسرورِکائنات ، شَہَنشاہ ِموجودات صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اپنا دست مبارَک ہڈیوں پر رکھ کر کچھ پڑھا۔ہڈیوں میں حَرَکت پیداہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے بکری کا ن جھاڑتی ہوئی اُٹھ کھڑی ہوئی۔ سرکارمدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:اے جابِر رضی اللہ تعالیٰ عنہ !اپنی بکری لے جاؤ ۔ میں بکری لے کر جب گھر آیاتو زوجۂ محترمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے پوچھا: یہ بکری کہاں سے لائے؟ میں نے جواب دیا: خدا عزوجل کی قسم!یہ وُہی بکری ہے جو ہم نے ذَبح کی تھی ۔ ہمارے پیارے پیارے آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دعا سے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اسے ہمارے لیے زندہ کردیاہے ۔
(الخَصائِصُ الکُبْری ج۲ص۱۱۲،دار الکتب العلمیۃ بیروت)
Flag Counter