کے نبی حضرتِ سیِّدُنا یونس عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام چند دن رہیں وہ مچھلی جنَّت میں جائے اور جس بطنِ آمِنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا میں حضرتِ سیِّدُنا یونُس عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے آقا، محمدمصطَفٰی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کئی ماہ تک تشریف فرمارہیں وہ بی بی آمِنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا معاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ کُفر پر دنیا سے جائیں اورعذابِ قبر میں مبتَلارہیں یہ کیوں کر ہوسکتاہے ۔ یقینا سلطانِ کونَین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے والِدَین کریمین رضی اللہ تعالیٰ عنہماکی حیاتِ طیِّبہ کا ہر لمحہ توحید پر گزرااوروہ جنّتی ہیں ۔ بلکہ ہمارے پیارے آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے تمام آباؤ اجداداہلِ حق تھے ۔ تفصیلی معلومات کیلئے فتاوٰی رضویہ جلد30 صَفْحَہ267 تا305کامُطالَعہ فرمایئے