| سِیاہ فام غلام |
نَجات پائیں ۔ہرگز ایسا نہیں تھا بلکہ وہ دونوں تَوحید پر قائم تھے اورزندگی میں کبھی بھی اُنہوں نے بُت پرستی نہیں کی تھی۔ محبوبِ ربُّ العزَّت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے انہیں اپنی ا مّت میں شامل کرنے کے لیے دوبارہ زندہ فرما کر کلمہ پڑھایا۔
مجھ کو اب کلمہ پڑھا جا مِرے مدنی آقا تیرا مجرِم شہا دنیا سے چلا جاتا ہے
یونُس علیہ السلام والی مچھلی جنّت میں جائیگی
حضرتِ سیِّدُنا اسماعیل حقّی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ'' تفسیرِ روح ُالبیان ''میں نقل فرماتے ہیں: ''حضرتِ سیِّدُنا یونُس عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام تین دن یا سات دن یا چالیس دن مچھلی کے پیٹ میں رہے ۔لہٰذا وہ مچھلی جنَّت میں جائے گی ۔ ''
(روحُ البیان، ج۵ ص۲۲۶،۵۱۸،کوئٹہ)
والِدَینِ کریمَین جنّتی ہیں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!غورفرمائيے ! جس مچھلی کے پیٹ میں اللہ عَزَّوَجَلَّ