Brailvi Books

سِیاہ فام غلام
25 - 47
والِدَینِ کریمَین توحید پر تھے
    ہمارے پیارے پیارے آقا مکی مَدَنی مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ابھی اپنی اَمّی جان سیِّدتُنا آمِنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکے مبارَک پیٹ میں تھے کہ سرکار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے والدِ ماجِدحضرتِ سیِّدُنا عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دنیا سے پردہ فرمالیا اور جب مکّی مدنی سرکار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی عمر شریف 5یا 6 برس کی ہوئی تو والِدۂ ماجِدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بھی دنیا سے رخصت ہوگئیں اورمحبوبِ ربِّ ذُوالجلال ، صاحبِ جُودونَوال،سرکارِ خوش خِصال عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے چالیس سال کی عمر شریف میں اعلانِ نُبُوَّت(نُ۔بُو۔وَت) فرمایا ۔ اِس سے کوئی یہ نہ سمجھے کہ سلطانِ دارین، سروَرِ کونین ، نانائے حَسَنَین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم و رضی اللہ تعالیٰ عنہماکے والِدَینِ کریمین رضی اللہ تعالیٰ عنہما معاذَ اللہ عَزَّوَجَلّ َحالتِ کفرمیں فوت ہوئے تھے او رعذابِ قبر میں مبتَلاتھے اِس لئے سرکارِ دو جہان صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ان کوکلمہ پڑھا کر مسلمان کیا تاکہ عذاب سے
Flag Counter