Brailvi Books

سِیاہ فام غلام
24 - 47
مُعجِزہ دکھایا۔ آپ بھی سنئے اور جھومئے:اِمام ابوالقاسِم عبدُالرَّحمٰن سُہَیْلِی (مُتَوَفّٰی581ھجری) '' اَلرَّوْضُ الْاُنُف'' میں نَقل کرتے ہیں کہ اُمُّ الْمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائِشہ صِدّیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا رِوایَت کرتی ہیں، سرکارِمدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے دعامانگی : ''یا اللہ عَزَّوَجَلَّ میرے ماں باپ کو زندہ کردے ۔'' اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اپنے حبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دعا کوشَرَفِ قَبولیَّت بخشتے ہوئے دونوں کوزندہ کردیا اوروہ دونوں سلطانِ دو جہان صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر ایمان لائے اورپھر اپنے اپنے مزاراتِ طیِّبات میں تشریف لے گئے۔
         (الرَّوضُ الانُف ج۱ ص۲۹۹ دارالکتب العلمیۃ بیروت )
اِجابت کا سہر اعنایت کا جَوڑا 		دُلہن بن کے نکلی دعائے محمد

اِجابت نے جُھک کر گلے سے لگایا 	بڑھی ناز سے جب دعائے محمد
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter