Brailvi Books

سِیاہ فام غلام
23 - 47
 علیہ واٰلہٖ وسلَّم کاپیچھا کیا تھا ، جب میں قریب پہنچا تو کیا دیکھتا ہوں کہ مُنہ کھولے ، دانت کچکچاتے ہوئے چندشَیر میری طرف بڑھے چلے آرہے ہیں ! لہٰذا بھاگتے ہی بنی ۔ اتنا عظیمُ الشّان معجِزہ سن کر بھی بدنصیب ابوجَہل بولا :یہ بھی محمد صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے جادو ہی کا کارنامہ ہے ۔مَعاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ۔ ''
(الخَصائِصُ الکُبْری لِلسُّیُوطِیّ ج۱ص۲۱۵)
اُف رے مُنکِر یہ بڑھا جوشِ تَعَصُّب آخِر

بِھیڑمیں ہاتھ سے کمبخت کے ایمان گیا   (حدائقِ بخشش شریف)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(10)اپنے والِدَ ینِ کریمَین کو زندہ کیا
     ہر ایک کو اپنے ماں باپ پیارے ہوتے ہیں پھر ہمارے آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو کیوں پیارے نہ ہوں گے ! اپنے والِدَینِ کریمَین کو اپنی پیاری اُمّت کے ساتھ شُمُولیّت کی خاطِر عطائے ربِّ قادِرعَزَّوَجَلَّ سے کیسا عظیمُ الشّان
Flag Counter