اللہ مُجیب عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ایک اور عظیمُ الشّان مُعجِزے اور بد نصیب ابوجَہل کی کَورباطِنی یعنی باطنِ کے اندھے پن کی حِکایت سَماعت فرمایئے:ہمارے میٹھے میٹھے آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم چُونکہ لوگوں کو نیکی کی دعوت ارشاد فرمایا کرتے تھے لہٰذا کفّارِ قریش آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے دشمن ہوگئے تھے اورآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو طرح طرح سے ایذائیں پہنچاتے تھے ۔ ایک بار شَہَنشاہ ابرار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم وادِئ حَجُون کی طرف تشریف لے گئے ۔ موقع پاکر ایک دشمنِ ستمگرنَضر(نامی کافِر) آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو شہید کرنے کے ارادے سے آگے بڑھا ۔ جونہی وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے قریب پہنچا ایک دم خوف زدہ ہوکر پلٹا اور سرپر پاؤں رکھ کر شہر کی طرف بھاگ کھڑا ہوا ۔ جب ابوجَہل نے یہ حالت دیکھی تو ماجرادریافت کیا۔ کہنے لگا : ''میں نے آج بَاِرادۂ قتل محمّد ِعَرَبی صلَّی اللہ تعالیٰ