Brailvi Books

سِیاہ فام غلام
21 - 47
واللہ !وہ سن لیں گے فریاد کو پہنچیں گے

اِتنا بھی تو ہو کوئی جو ''آہ! ''کرے دل سے
(حدائقِ بخشش شریف)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ! عَزَّوَجَلَّ میرے سردار، میرے غمخوار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شانِ حمایت نشان بھی کیاخوب ہے! آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کس طرح دُکھیاروں اور غم کے ماروں کی اِمداد فرماتے اور مظلوموں کے حُقُوق دِلواتے تھے۔ اوراللہ رَحمٰن عَزَّوَجَلَّ بھی اپنے مَحبوب پر کس قَدَر مہربان ہے اوردشمن کے مقابَلے میں کس طرح آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مدد فرماتا ہے! ابو جَہل جو کہ ا َزَلی کافِر اور سدا کیلئے ایمان سے مَحروم تھا، اِتنا عظیمُ الشّان مُعجِزہ آنکھوں سے دیکھنے کے باوُجُود بھی بے ایمان ہی رہا! بس نصیب اپنا اپنا ؎
کوئی آیا پا کے چلا گیا کوئی عمر بھر بھی نہ پا سکا 

یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے یہ بڑے نصیب کی با ت ہے
Flag Counter