Brailvi Books

سِیاہ فام غلام
19 - 47
ہے صبر تو خزانۂ فِردوس بھائیو!

شِکوہ نہ عاشِقوں کی زَبانوں پہ آ سکے
(9)دَ یو پَیکر اُونٹ
    مکّۂ مکرَّمہ
زادَھَااللہ شَرَفًاوَّ تَعظِیْماً
میں ایک تاجِر آیا۔ اس سے ابوجَہل نے مال خرید لیا مگر رقم دینے میں پَس وپَیش کی۔ وہ شَخص پریشان ہوکر اہلِ قُریش کے پاس آکر بولا: آپ میں سے کوئی ایسا ہے جو مجھ غریب اور مسافِر پر رحم کھائے اورابوجَہل سے میرا حق دلوائے؟لوگوں نے مسجِد کے کونے میں بیٹھے ہوئے ایک صاحِب کی طرف اشارہ کر کے کہا: ان سے بات کرو، یہ ضَرور تمہاری مدد کریں گے ۔ اہلِ قریش کے'' ان صاحِب'' کے پاس بھیجنے کا منشا یہ تھا کہ اگریہ صاحِب ابوجَہل کے پاس گئے تو وہ ان کی توہین کریگااوریہ لوگ(یعنی بھیجنے والے) اس سے حَظ(یعنی لُطف ) اُٹھائیں گے ۔ مسافِر نے اُن صاحِب کی خدمت میں حاضر ہوکر سارا اَحوال سنایا۔ وہ اٹھے اور ابوجَہل کے دروازے پر تشریف لائے اوردستک دی۔ ابوجَہل
Flag Counter