Brailvi Books

سِیاہ فام غلام
15 - 47
ایسا ہوا کہ ایک سبز سبز عمامہ شریف والے اسلامی بھائی سے میری ملاقات ہو گئی، انہوں نے پیار بھرے انداز میں مجھ پر انفِرادی کوشِش فرمائی اوربڑی مَحَبَّت کے ساتھ مجھے دعوتِ اسلامی کے مکتبۃ المدینہ کی جاری کردہ ایک V.C.D. تحفۃً پیش کی۔۱؎ گھر آ کر میں نے V.C.D.چلادی ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ جُوں جُوں V.C.D. چلتی رہی تُوں تُوں میرے دل سے گمراہی کی سیاہی دُھلتی رہی ، V.C.D.ختم ہو گئی، میرا دل بے ساختہ پکار اُٹھا کہ یقینا یہ V.C.D. اہلِ حق کی ہے یہ چہرے جھوٹوں کے چہرے نہیں ہیں۔ میں نے عہد کر لیا ہے کہ اس V.C.D.والوں کے عقائد کو عمر بھر نہیں چھوڑوں گا ۔ میں نے جوش کے عالم میں ساتھ لائی ہوئی گمراہ کُن 30آڈیو اور وِڈیو کیسٹیں ضائِع کردیں کہ کہیں انہیں سُن یادیکھ کر کوئی دوسرا مسلمان گمراہ نہ ہو جائے۔
مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ

۱؎ اِس V.C.D. کا نام '' دیدارِ امیراہلسنّت '' ہے ۔ مکتبۃ المدینہ سے ھدِیۃً حاصِل کر لیجئے یا انٹرنیٹ پر ویب سائٹ www.dawateislami.net پر مُلاحظہ فرما لیجئے۔ ۔مجلسِ مکتبۃ المدینہ
Flag Counter