سِیاہ فام غلام |
گے اورعاشقانِ رسول کی صُحبت سے ایمان کو تازگی بھی ملتی رہے گی۔سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت فرماتے رہئے ، مَدَنی قافِلوں کے مسافِر بنئے، ہو سکے تو روزانہ مکتبۃالمدینہ کا مطبوعہ کم از کم ایک عد د رَسالہ پڑھ لیجئے اور سنّتوں بھرے بیان کی ایک آڈیو یا وِڈیو کیسٹ بھی سُن لیجئے،ان شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دین و دنیا کی بَرَکتوں سے مالا مال ہو جائیں گے۔
میں گمراہی سے کیسے نکلا!
آپ کی ترغیب و تَحرِیص کیلئے کیسٹ سننے کے تعلُّق سے ایک مَدَنی بہار اپنے انداز میں پیش کرتا ہوں :تنظیمی ترکیب کے مطابِق ھند بغدادی کے ایک شہر ملکا پور کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے: میں نے تقریباً پانچ سال مُلک سے باہَر گزارے، بد عقیدہ لوگوں کی صحبت رہی جس کی نُحُوست سے میرے صاف ستھرے رحمت بھرے اسلامی عقائد میں بگاڑ آنے لگا۔ اس دَوران ہند واپسی ہوئی، بُرے عقائد پر مبنی 30آڈیو اور وِڈیو کیسٹیں بھی ساتھ لیتا آیا۔ خد ا کا کرنا