جلیلُ القَدر ،حافِظُ الحدیث امام ابو بکر عبدالرَّزّاق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنی ''المُصَنَّف'' میں حضرتِ سیِّدُنا جابِر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی، وہ کہتے ہیں، میں نے عرض کی :'' یارسولَ اللہ (عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ ٖوسلّم) ! میرے ماں باپ حُضور (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم ) پر قربان! مجھے بتائيے کہ سب سے پہلے اللہ عَزَّوجَلَّ نے کیا چیز بنائی؟'' فرمایا: اے جابِر ! بے شک بِالیقین، اللہ تعالیٰ نے تمام مخلوقات سے پہلے تیرے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا نور اپنے نور سے پیدا فرمایا۔''
(فتاوی رضویہ ج۳۰ ص۶۵۸ ، الجزءُ المفقُود مِن الجزء الاوّل مِنَ المُصَنَّف، لِعبدالرّزّاق، ص ۶۳ رقم ۱۸ )
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! میرا مشورہ ہے کہ''نور '' کے مسئلہ پر تفصیلی معلومات کیلئے مُفَسّرِشہیرحکیمُ الْاُمَّت حضرتِ