طسرکش ہٹ دھرم کے کہنے پر چلے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان:اور یہ عاد ہیں جنہوں نے اپنے رب کی آیتوں کا انکار کیا اور اس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر بڑے سرکش ہٹ دھرم کے کہنے پر چلے ۔
{ وَ تِلْکَ عَادٌ:اور یہ عاد ہیں۔} جب حضرت ہود عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا قصہ ختم ہو اتو اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں اپنے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَکی امت سے خطاب فرمایا ۔ ’’تِلْکَ‘‘ سے قومِ عاد کی قبروں اور آثار کی طرف اشارہ ہے اورمقصد یہ ہے کہ زمین میں چلو، انہیں دیکھو اور ان سے عبرت حاصل کرو۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ان کاحال بیان فرمایا کہ انہوں نے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی آیتوں یعنی ان معجزات کا انکار کیا جو حضرت ہود عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَاملے کر آئے اور انہوں نے اس کے رسولوں عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی نافرمانی کی کیونکہ حضرت ہود عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی نافرمانی تمام رسولوں کی نافرمانی ہے اور ان کے جاہلوں نے ہر بڑے ،سرکش اور ہٹ دھرم سردار کی پیروی کی ۔ (1)
وَ اُتْبِعُوۡا فِیۡ ہٰذِہِ الدُّنْیَا لَعْنَۃً وَّ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ ؕ اَلَاۤ اِنَّ عَادًا کَفَرُوۡا رَبَّہُمْ ؕ اَلَا بُعْدًا لِّعَادٍ قَوْمِ ہُوۡدٍ ﴿٪۶۰﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور ان کے پیچھے لگی اس دنیا میں لعنت اور قیامت کے دن سن لوبیشک عاد اپنے رب سے منکر ہوئے ارے دور ہوں عاد ہود کی قوم۔
ترجمۂکنزُالعِرفان:اور اِس دنیا میں اور قیامت کے دن ان کے پیچھے لعنت لگادی گئی۔ سن لو! بیشک عاد نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا ۔ سن لو! ہود کی قوم عاد کے لئے دوری ہے۔
{وَ اُتْبِعُوۡا فِیۡ ہٰذِہِ الدُّنْیَا لَعْنَۃً وَّ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ:اور اس دنیا میں اور قیامت کے دن ان کے پیچھے لعنت لگادی گئی۔} یعنی دنیا اور آخرت دونوں جگہ لعنت ان کے ساتھ ہے اورلعنت کا معنی ہے اللہ تعالیٰ کی رحمت اور ہر بھلائی سے دوری۔ اس
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…خازن، ہود، تحت الآیۃ: ۵۹، ۲/۳۵۸-۳۵۹۔