Brailvi Books

صراط الجنان جلد چہارم
361 - 576
ثُمَّ بَعَثْنَا مِنۡۢ بَعْدِہٖ رُسُلًا اِلٰی قَوْمِہِمْ فَجَآءُوۡہُمۡ بِالْبَیِّنٰتِ فَمَا کَانُوۡا لِیُؤْمِنُوۡا بِمَا کَذَّبُوۡا بِہٖ مِنۡ قَبْلُ ؕ کَذٰلِکَ نَطْبَعُ عَلٰی قُلُوۡبِ الْمُعْتَدِیۡنَ ﴿۷۴﴾ 
ترجمۂکنزالایمان: پھر اس کے بعد اور رسول ہم نے ان کی قوموں کی طرف بھیجے تو وہ ان کے پاس روشن دلیلیں لائے تو وہ ایسے نہ تھے کہ ایمان لاتے اس پر جسے پہلے جھٹلا چکے تھے ہم یونہی مہر لگادیتے ہیں سرکشوں کے دلوں پر۔

ترجمۂکنزُالعِرفان: پھر اس کے بعدہم نے ان کی قوموں کی طرف کئی رسول بھیجے تو وہ ان کے پاس روشن دلیلیں لائے (لیکن) وہ کفار ایسے نہ تھے کہ اس پر ایمان لے آئیں جسے پہلے جھٹلا چکے ہیں۔ ہم اسی طرح سرکشوں کے دلوں پر مہر لگا دیتے ہیں۔ 
{ ثُمَّ بَعَثْنَا مِنۡۢ بَعْدِہٖ رُسُلًا اِلٰی قَوْمِہِمْ:پھر اس کے بعد ہم نے ان کی قوموں کی طرف کئی رسول بھیجے۔} آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت نو ح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے دور میں صر ف مو من باقی رہ گئے تھے اور کافر سب ہلا ک ہو گئے تھے مگر ان باقی ماند گان کی اولاد میں جب کفر و شرک پھیل گیا تو ان میں حضرت صالح، حضرت ہود، حضرت ابراہیم ،حضرت لوط اور حضرت شعیب عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اپنے اپنے و قتوں میں بھیجے گئے ۔ان انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو اللہ تعالیٰ نے ان کی صداقت پر دلالت کرنے والے واضح دلائل اور عظیم معجزات دے کر بھیجا لیکن ان کی قوم کے لوگوں نے بھی حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم کی طرح اپنے نبیوں کی تکذیب کی اور ان پر ایمان لانے کے لئے تیار نہ ہوئے اور جس طرح اللہ تعالیٰ نے حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی قوم کو تکذیب کی وجہ سے غرق کر دیا اسی طرح اللہ تعالیٰ ہر اس شخص کے دل پر مہر لگا دیتا ہے جو سرکش ہو اور تکذیب میں ان کی راہ اختیار کرے۔ (1) اس سے معلوم ہوا کہ بروں کی پیروی بری ہے اور ان کی راہ پر چلنے کا انجام بھی برا ہے۔ 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
1…خازن، یونس، تحت الآیۃ: ۷۴، ۲/۳۲۶، ملخصاً۔