Brailvi Books

صراط الجنان جلد سوم
404 - 558
 موسیٰ سحر نہیں اور قدرتِ بشری ایسا کرشمہ نہیں دکھا سکتی ضرور یہ امرِسَماوی ہے چنانچہ یہ معجزہ دیکھ کران پر ایسا اثر ہوا کہ وہ بے اختیار ’’ اٰمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِیْنَیعنی ہم تمام جہانوں کے رب پر ایمان لائے  ‘‘ کہتے ہوئے سجدے میں گر گئے اور ان کا حال ایسے معلوم ہوتا تھا کہ کسی نے پیشانیاں پکڑ کر زمین پر لگادیں۔ (1)
{ قَالُوۡا یٰمُوۡسٰۤی:بولے اے موسیٰ۔} جادوگروں نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا یہ ادب کیا کہ آپ کو مقدم کیا اور آپ کی اجازت کے بغیر اپنے عمل میں مشغول نہ ہوئے، اس ادب کا عوض انہیں یہ ملا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ایمان و ہدایت کی دولت سے سرفراز فرما دیا ۔ (2)
 { سَحَرُوۡۤا اَعْیُنَ النَّاسِ: لوگوں کی آنکھوں پر جادو کردیا۔} اس آیت میں جادو گروں کے جادو کے اثر کا ذکر ہے کہ انہوں نے اپنے پھینکے ہوئے رسوں اور لاٹھیوں کی حقیقت نہ بدلی بلکہ لوگوں کی نگاہوں پر اثر ڈال دیا کہ لوگوں کو رینگتے دوڑتے سانپ محسوس ہوئے ۔اس سے معلوم ہوا کہ فرعون کے جادوگروں کے جادو کی صورت یہ تھی یعنی حقیقت نہ بدلی تھی۔
{ وَجَآءُوۡ بِسِحْرٍ عَظِیۡمٍ:اور وہ بہت بڑا جادولے کر آئے۔} جب جادو گروں نے موٹے رسے اور لمبی لاٹھیاں ڈالیں تو وہ پہاڑوں کی مانند اژدہے بن گئے جس سے میدان بھر گیا اور اژدہے ایک دوسرے پر چڑھنے لگے۔ ایک قول یہ ہے کہ جادو گروں نے رسیوں پر پارہ مل دیا اور لاٹھیوں میں بھی پارہ ڈال دیا پھر انہیں زمین پر پھینک دیا، جب ان پر سورج کی روشنی پڑی تو ایسے محسوس ہونے لگا کہ یہ دوڑتے ہوئے سانپ ہیں۔ وہ میدان ایک میل لمبا تھا اور پورا میدان سانپوں سے بھرا پڑا تھا۔ یہ صورت حال دیکھ کر لوگ خوف زدہ ہو گئے۔ (3)
قَالَ فِرْعَوْنُ اٰمَنۡتُمۡ بِہٖ قَبْلَ اَنۡ اٰذَنَ لَکُمْ ۚ اِنَّ ہٰذَا لَمَکْرٌ مَّکَرْتُمُوۡہُ فِی الْمَدِیۡنَۃِ لِتُخْرِجُوۡا مِنْہَاۤ اَہۡلَہَا ۚ فَسَوْفَ تَعْلَمُوۡنَ ﴿۱۲۳﴾ لَاُقَطِّعَنَّ اَیۡدِیَکُمْ وَاَرْجُلَکُمْ مِّنْ خِلٰفٍ ثُمَّ لَاُصَلِّبَنَّکُمْ اَجْمَعِیۡنَ ﴿۱۲۴﴾ قَالُوۡۤا اِنَّاۤ اِلٰی رَبِّنَا 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
1…خازن، الاعراف، تحت الآیۃ: ۱۱۰-۱۱۷، ۲/۱۲۵-۱۲۷، قرطبی، الاعراف، تحت الآیۃ: ۱۱۶، ۴/۱۸۷، الجزء السابع، روح المعانی، الاعراف، تحت الآیۃ: ۱۲۰-۱۲۱، ۵/۳۸، ملخصاً۔
2…قرطبی، الاعراف، تحت الآیۃ: ۱۱۵، ۴/۱۸۶، الجزء السابع۔
3…خازن، الاعراف، تحت الآیۃ: ۱۱۶، ۲/۱۲۷۔