Brailvi Books

صراط الجنان جلد سوم
259 - 558
سب سے پہلے مومن:
	اس سے معلوم ہوا کہ ساری مخلوق میں سب سے پہلے مومن حضور پُرنور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ ہیں۔ حضرت جبریل اورمیکائیل عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامسے پہلے بھی آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ عابد بلکہ نبی تھے۔ اَلَسْتُ بِرَبِّکُمْ (ترجمہ:کیا میں تمہارا رب نہیں ؟)کے جواب میں سب سے پہلے حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَنے بَلٰی (ترجمہ:کیوں نہیں ) فرمایا تھا، (1) پھر اور انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ،پھر دوسرے لوگوں نے۔ 
قُلْ اَغَیۡرَ اللہِ اَبْغِیۡ رَبًّا وَّہُوَ رَبُّ کُلِّ شَیۡءٍ ؕ وَلَا تَکْسِبُ کُلُّ نَفْسٍ اِلَّا عَلَیۡہَا ۚ وَلَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰیۚ ثُمَّ اِلٰی رَبِّکُمۡ مَّرْجِعُکُمْ فَیُنَبِّئُکُمۡ بِمَا کُنۡتُمْ فِیۡہِ تَخْتَلِفُوۡنَ ﴿۱۶۴﴾ 

ترجمۂکنزالایمان: تم فرماؤ کیا اللہ کے سوا اور رب چاہوں حالانکہ وہ ہر چیز کا رب ہے اور جو کوئی کچھ کمائے وہ اسی کے ذمہ ہے اور کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گی پھر تمہیں اپنے رب کی طرف پھرنا ہے وہ تمہیں بتادے گا جس میں اختلاف کرتے تھے۔

ترجمۂکنزُالعِرفان: تم فرماؤ، کیا اللہکے سوا اور رب طلب کروں حالانکہ وہ ہر چیز کا رب ہے اور ہرشخص جو عمل کرے گا وہ اسی کے ذمہ ہے اور کوئی بوجھ اٹھانے والا آدمی کسی دوسرے آدمی کا بوجھ نہیں اٹھائے گا پھر تمہیں اپنے رب کی طرف لوٹنا ہے تووہ تمہیں بتادے گا جس میں اختلاف کرتے تھے۔
{ قُلْ اَغَیۡرَ اللہِ اَبْغِیۡ رَبًّا:تم فرماؤ کیا اللہ کے سوا اور رب چاہوں۔}شا نِ نزول: کفار نے نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ سے کہا تھا کہ آپ ہمارے دین میں داخل ہوجائیں اور ہمارے معبودوں کی عبادت کریں۔ حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے فرمایا کہ ولیدبن مغیرہ کہتا تھا کہ میرا راستہ اختیار کرو ،اس میں اگر کچھ گناہ ہے تو میری گردن
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…فیض القدیر، حرف الکاف، ۵/۶۹، تحت الحدیث: ۶۴۲۴۔