Brailvi Books

صراط الجنان جلد سوم
210 - 558
(2)…حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت، رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا:’’جس نے کسی ظالم کی اس کے ظلم پر مدد کی وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کی پیشانی پر لکھا ہو گا یہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت سے مایوس ہے۔ (1)
(3)…حضرت علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے روایت ہے، سرورِ کائنات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا: ’’مظلوم کی بد دعا سے بچو کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ سے اپنا حق مانگتا ہے اور اللہ تعالیٰ کسی حقدار کو اس کے حق سے منع نہیں کرتا۔ (2)
(4)…حضرت عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، سرکارِ دو عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: جو ظالم کی مدد کرے گا اللہ تعالیٰ اسی ظالم کو اس پر مسلط کر دے گا۔ (3)
(5)… حضرت فضیل بن عیاض رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں ’’جب تو ایک ظالم کودوسرے ظالم سے انتقام لیتا ہوا دیکھے تو پھر ٹھہر جا اور تعجب سے یہ تماشا دیکھ (4)۔ (5)
یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الۡاِنۡسِ اَلَمْ یَاۡتِکُمْ رُسُلٌ مِّنۡکُمْ یَقُصُّوۡنَ عَلَیۡکُمْ اٰیٰتِیۡ وَ یُنۡذِرُوۡنَکُمْ لِقَآءَ یَوْمِکُمْ ہٰذَا ؕ قَالُوۡا شَہِدْنَا عَلٰۤی اَنۡفُسِنَا وَ غَرَّتْہُمُ الْحَیٰوۃُ الدُّنْیَا وَ شَہِدُوۡا عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمْ اَنَّہُمْ کَانُوۡا کٰفِرِیۡنَ ﴿۱۳۰﴾ 
ترجمۂکنزالایمان: اے جنوں اور آدمیوں کے گروہ کیا تمہارے پاس تم میں کے رسول نہ آئے تھے تم پر میری آیتیں پڑھتے اور تمہیں یہ دن دیکھنے سے ڈراتے کہیں گے ہم نے اپنی جانوں پر گواہی دی اور انہیں دنیا کی زندگی نے فریب دیا اور خود اپنی جانوں پر گواہی دیں گے کہ وہ کافر تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…مسند الفردوس، باب المیم، ۳/۵۸۳، الحدیث: ۵۸۲۳۔
2…کنز العمال، کتاب الاخلاق، قسم الاقوال، الظلم والغضب، ۲/۲۰۰، الحدیث: ۷۵۹۴، الجزء الثالث۔
3…ابن عساکر، حرف البائ، ذکر من اسمہ عبد الباقی،۳۴ /۴۔
4…قرطبی، الانعام، تحت الآیۃ: ۱۲۹، ۴/۶۲، الجزء السابع۔
5…ظلم سے متعلق نصیحت انگیز معلومات حاصل کرنے کے لئے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ’’ظلم کا انجام‘‘(مطبوعہ مکتبۃ المدینہ) کا مطالعہ کرنا بہت مفید ہے۔