مودود کی کرامات ظاہر ہوئیں پھر علاقہ چشت میں پہنچے اور مریدوں کی تربیت میں مشغول ہوگئے۔ مختلف جگہوں سے لوگ حاضر خدمت ہوئے اور حضرت کی برکتوں سے معرفت کی دولت اور ولایت کا مرتبہ حاصل کیا۔ حضرت خواجہ شریف زندنی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ جو نہایت اعلیٰ پائے کے ولی و عارف اور اﷲ تعالیٰ کی بارگاہ تک پہنچے ہوئے بزرگ تھے انہی جناب خواجہ کے مرید و تربیت یافتہ تھے۔ (نفحات الانس ص ۲۰۹۔ ۲۱۱)
ستاونواں قول : حضرت مولانا نور الدین جامی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں '' اگر خلافِ عادت ایک لاکھ افعال بھی ظاہر ہوں جب تک ان کا ظاہر شریعت کے احکام کے موافق نہ ہو اور باطن طریقت کے آداب کے مطابق نہ ہو وہ درست ہے استدراج ہوگا ولایت وکرامت نہیں'' (نفحات الانس ص ۱۹) بعینہ اسی طرح لطائف اشرفی ص ۱۲۹ میں ہے۔ پھر دونوں کتابوں میں حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا وہ قول مذکور ہے جو قول نمبر ۳۲ میں گزرا۔