کے علوم میں سے کوئی چیز شریعت سے باہر نہیں۔ اور ان کے علوم شریعت سے باہر کیسے ہوسکتے ہیں حالانکہ ہر ہر لمحہ شریعت ہی ان کے لئے اﷲ تعالیٰ تک پہنچنے کا ذریعہ ہے۔''
پچاسواں قول : پھر فرمایا ''تمام اولیاء ثکا اس بات پر اجماع واتفاق ہے کہ طریقت میں صدر بننے کے لائق نہیں مگر وہ جو شریعت میں زبردست مہارت رکھتا ہو۔ اور شریعت کے طریقوں اور اصطلاحات مثلاً خاص عام ' ناسخ و منسوخ کو جانتا ہو۔ عربی زبان پر کامل عبور حاصل ہو۔ یہاں تک کہ عربی زبان کے مجاز و استعارہ وغیرہ جانتا ہو تو ہر صوفی فقیہ ہوتا ہے لیکن ہر فقیہ صوفی نہیں۔'' (مذکورہ چاروں اقوال از طبقات کبریٰ ص ۴ مطبوعہ مصر)
اکیاونواں قول : امام عبد الوہاب شعرانی علیہ الرحمۃ نے فرمایا ۔ '' سچا کشف ہمیشہ شریعت کے مطابق ہی آتا ہے جیسا کہ اس فن کے علماء میں یہ بات طے ہوچکی ہے۔