Brailvi Books

شریعت و طریقت
33 - 57
مجتہدین اور ان کے مُقَلِّدین کسی کا کوئی قول ایسا نہیں کہ حقیقت والوں کے اقوال ان کی تائید نہ کرتے ہوں ہمارے نزدیک اس میں کوئی شک نہیں نیز انہوں نے فرمایا '' تمام علمائے امت کے دلوں کو رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کے قلب اقدس سے مدد پہنچتی ہے تو ہر عالم کا چراغ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم ہی کے نور باطن کے شمع دان سے روشن ہے۔''
(میزان الشعریعۃ الکبریٰ ص ۴۹)
تینتالیسواں قول: نیز آپ رحمہ اﷲ تعالیٰ علیہ ہی فرماتے ہیں۔ '' صحیح اور سچا علم کشف کبھی بھی شریعت مطہرہ کے خلاف نہیں آتا''۔
(کتاب الجواہر والدرر الامام الشعرانی ص ۲۵۵ مطبوعہ مصر)
چوّالیسواں قول : نیز آپ رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ ہی ارشاد فرماتے ہیں '' ہر حقیقت شریعت ہے اور ہر شریعت حقیقت ہے یعنی ان میں سے کوئی ایک دوسرے کے خلاف کبھی نہیں ہوسکتی''۔
(میزان الشریعۃ ص ۵۰ مطبوعہ مصر)
پینتالیسواں قول : جلیل القدر امام حضرت عبد الوہاب شعرانی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں۔ ''حجۃ الاسلام امام غزالی رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ اور دیگر بزرگوں نے تصریح کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے شیطان کو قدرت دی ہے۔ کہ کشف والا آدمی آسمان و عرش وکرسی ولوح وقلم جہاں سے علوم حاصل کرتا ہے وہاں کی تصویریں بنا کر شیطان آدمی کے سامنے کردے اور حقیقت میں وہ عرش و کرسی ولوح و قلم نہ ہوں بلکہ شیطان کا دھوکہ ہو اور شیطان اس دھوکے سے اپنا شیطانی علم اس کے دل میں ڈال دے اور یہ کشف والا اسے اﷲ عزّوجلّ کی طرف سے سمجھے اور اس پر عمل کرکے خود بھی گمراہ ہو اور دوسروں کو بھی گمراہ کرے۔ اسی لئے اولیائے کرام علیھم الرضوان نے کشف والے پر واجب قرار دیا ہے کہ
Flag Counter