چونتیسواں قول : حضرت شیخ اکبر محی الدین ابن عربی رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں۔ '' علم ظاہر میں جو شریعت کا ترازو ہے اسے ہاتھ سے نہ پھینکنا بلکہ جو شریعت کا حکم ہے فوراً اس پر عمل کر۔ اور اگر عام علماء کے خلاف تیری سمجھ میں ایسی بات آئے جو شریعت کے ظاہر حکم پر عمل کرنے سے تجھے روکے تو اس پر اعتماد نہ کرکیونکہ وہ معرفت نہیں بلکہ اس کی شکل میں ایک دھوکہ ہے جس کی تجھے خبر نہیں۔
(الیواقیت والجواہر ص۲۲)
پینتیسواں قول : حضرت سیدی محی الدین ابن عربی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فتوحات میں فرماتے ہیں۔ '' جان لو کہ شریعت کا ترازو جو اﷲ عزوجل نے زمین میں مقرر فرمایا ہے وہ وہی ہے جو علمائے شریعت کے ہاتھ میں ہے۔ تو جب کوئی ولی شریعت کے اس پیمانے سے باہر نکلے حالانکہ اس کی عقل سلامت ہو تو ایسے شخص کا رد کرنا واجب ہے''۔
(الیواقیت والجواہر ص ۲۴)
چھتیسواں قول : نیز حضرت بحر الحقائق ممدوح رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں۔ ''جان لو کہ اولیاء و پیر حضرات کے پیمانے کبھی شریعت سے خطا نہیں کرتے اور وہ شریعت کی مخالفت سے محفوظ ہیں''۔
(البواقیت ص ۲۵)
سینتیسواں قول : نیز شیخ اکبر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ۔ ''یقین جان کہ شریعت کا چشمہ ہی حقیقت کا چشمہ ہے کیونکہ شریعت کے دو دائرے ہیں۔ ایک اوپر ایک نیچے ۔اوپر کا دائرہ کشف والوں کے لئے ہے اور نیچے کا دائرہ فکر والوں کا ہے۔ اہل فکر جب اہل کشف کے اقوال تلاش کرتے ہیں اور انہیں اپنی فکر