شریعت و طریقت |
زمانہ بزرگوں میں سے ہیں فرماتے ہیں۔ '' جو شخص اپنے باطن کو مراقبہ اور اخلاص سے صحیح کرلے گا اﷲ تعالیٰ اس کے ظاہر کو مجاہدہ ا ور سنت کی پیروی سے آراستہ کردے گا۔'' اس سے معلوم ہوا کہ جس آدمی کا ظاہر شریعت کے زیور سے آراستہ نہیں وہ باطن میں بھی اﷲ تعالیٰ کے ساتھ اخلاص نہیں رکھتا۔ سولھواں قول : حضرت عثمان حیری رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے انتقال کے وقت اپنے صاحبزادے ابو بکر علیہ الرحمۃ سے فرمایا '' اے میرے بیٹے ! ظاہر میں سنت کی خلاف ورزی اس بات کی علامت ہے کہ باطن میں ریا کاری ہے''۔
(رسالہ قشیریہ ص ۱۵ مطبوعہ مصر)
سترھواں قول : حضرت سعید بن اسماعیل حیری رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں۔ ''نبی کریم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی باطنی صحبت کا طریقہ یہ ہے کہ سنت کی پیروی کرے اور علم ظاہر کو لازم پکڑ لے۔''
(رسالہ قشیریہ ص ۲۵ مطبوعہ مصر)
اٹھارواں قول : حضرت ابو الحسین احمد بن الحواری رضی اﷲ تعالیٰ عنہ جنہیں حضرت جنید بغدادی علیہ الرحمۃ شام کا پھول کہتے تھے فرماتے ہیں۔ '' جو کسی قسم کا کوئی عمل نبی کریم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر کرے وہ باطل ہے ''۔
(رسالہ قشیریہ ص ۲۱ مطبوعہ مصر)
انیسواں قول : حضرت سیدی ابوحفص عمر حداد رضی اﷲ تعالیٰ عنہ جو بڑے بڑے اماموں' عارفین اور حضرت سری سقطی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہم زمانہ بزرگوں میں سے ہیں فرماتے ہیں '' جو ہر وقت اپنے تمام کاموں اور تمام باطنی احوال کو قرآن و حدیث کے ترازو میں نہ تولے اور اپنے دل پر وارد ہونے والی کیفیات پر اعتماد