کی پیروی دونوں جہاں کی سعادت بخشتی ہے۔ خبردار اس کے دائرے سے باہر نہ جانا خبردار اہل شریعت کی جماعت سے باہر نہ جانا''۔ (بہجۃ الاسرار ص ۴۹ مطبوعہ مصر)
چھٹا قول : حضور سیدنا غوث پاک رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں '' اﷲ عزوجل کی طرف سے سب سے زیادہ قریب راستہ بندگی کے قانون کو لازم پکڑنا اور شریعت کی گرہ کوتھامے رکھنا ہے'' (بہجۃ الاسرار ص ۵۰ مطبوعہ مصر)
ساتواں قول :حضور سیدنا غوث پاک رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں۔''فقہ سیکھ اس کے بعد خلوت نشیں ہو جو بغیر علم کے خدا کی عبادت کرتا ہے وہ جتنا سنوارے گا اس سے زیادہ بگاڑے گا۔ اپنے ساتھ شریعت کی شمع لے لو''۔ (بہجۃ الاسرار ص ۵۳ مطبوعہ مصر)۔
آٹھواں قول : حضرت سیدنا جنید بغدادی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں '' میرے پیر حضرت سری سقطی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے مجھے دعا دی اﷲ تمہیں حدیث دان بنا کر پھر صوفی بنائے اور حدیث داں ہونے سے پہلے تمہیں صوفی نہ کرے''۔ (احیاء العلوم جلد۱ ص ۱۳)
نواں قول : حجۃ الاسلام امام غزالی رحمۃ اﷲ علیہ حضرت سری سقطی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی اس دعا کی شرح میں فرماتے ہیں '' حضرت سری سقطی نے اس طرف اشارہ فرمایا جس نے پہلے حدیث و علم حاصل کرکے تصوف میں قدم رکھا وہ فلاح کو پہنچا اور جس نے علم حاصل کرنے سے پہلے صوفی بننا چاہا اس نے اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالا والعیاذ باﷲ تعالیٰ''۔ (احیاء العلوم ص۱۳ ج ۱)
دسواں قول : حضرت سیدنا جنید بغدادی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے عرض کی