(۸) ان علماء کے مکرو فریب کے جال سے اپنے آپ کو دور رکھنا چاہے یہ لوگ معاذ اﷲعزّوجلّ شیطان ہیں۔
(۹) یہ علماء طریقت کے راستے میں رکاوٹ اور دیوار ہیں حالانکہ طریقت ہی اصل منزل ہے۔
(۱۰) یہ باتیں میں اپنی طرف سے نہیں کہتا بلکہ بہت سے علماء و اولیاء نے اپنی اپنی تصانیف میں ان باتوں کی تصریح کی ہے۔ عمرو نے ایسی ہی مزید باتیں کہی ہیں۔
درخواست یہ ہے کہ زید و عمرو میں سے کس کا قول صحیح ہے اور اس مسئلہ میں تحقیق کیا ہے؟ اگر عمرو غلطی پر ہے۔ تو اس پر کوئی شرعی گرفت بھی ہے یا نہیں؟ وہ کہتا ہے کہ میری غلطی تب ثابت ہوگی جب میرے اقوال کا غلط ہونا اولیاء کے اقوال سے ثابت کیا جائے جن سے ہدایت ملتی ہے ان کے اقوال کے علاوہ میرے اقوال غلط ثابت نہیں ہوسکتے۔
(مکمل تفصیل سے جواب دیں آپ کو قیامت کے دن اجر ملے گا)