توڑ لیا تونتیجہ وہ نکلا جو قرآن مجید نے فرمایا '' اس کی عمارت اسے لے کر جہنم میں گر پڑی'' ( توبہ ۱۰۹) اﷲ کی پناہ ہے ان باتوں سے اسی لئے اولیائے کرام رحمۃاللہ علیھم فرماتے ہیں ۔ جاہل صوفی شیطان کا مسخرہ ہے اس لئے حدیث میں آیا حضور سید عالم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا '' ایک فقیہ شیطان پر ہزار عابدوں سے زیادہ بھاری ہے۔ (ترمذی) بغیر علم کے عبادت میں مجاہدہ کرنے والوں کو شیطان انگلیوں پر نچاتا ہے۔ ان کے منہ سے لگام اور ناک میں نکیل ڈال کر جدھر چاہے کھینچتا پھرتا ہے اور طریقت سے جاہل سمجھتے ہیں کہ ہم اچھا کررہے ہیں۔
۵ : عمرو کا شریعت کو طریقت سے جدا سمجھ کر یہ کہنا کہ انبیاء علیھم السلام صرف طریقت کے لئے مبعوث کئے گئے ہیں صراحۃً کفر و ارتداد(۱)و بے دینی و زندیق پن اور لعنت کا سبب ہے کیونکہ یہ واضح طور پر شریعت مطہرہ کو معطل (۲)و مہمل (۳)اور فضول وباطل ٹھہرانا ہے اور یہ کفر و ارتداد ہے ہاں اگر عمرو یہ کہتا کہ اصل مقصود اﷲ تعالیٰ تک پہنچناہے تو حق وصحیح تھا۔ مگر افسوس ہے اس پر جو اپنی شدید جہالت کی وجہ سے نہ جانے، یا جانے ،مگر شریعت سے دشمنی کے سبب یہ بات نہ مانے کہ اﷲ تعالیٰ تک پہنچنے کا راستہ یہی محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی شریعت ہے اور کوئی نہیں ہم اوپر ثابت کر آئے ہیں کہ شریعت کے سوا اﷲ تعالیٰ تک پہنچنے کے تمام راستے بند ہیں اور اگر کوئی طریقت کو شریعت سے جدا راستہ سمجھتا ہے تو ہرگز ایسی طریقت کا راستہ اﷲ تعالیٰ تک نہ پہنچائے گا بلکہ وہ راستہ بند ہے اور اس پر چلنے والا مردود (۴)ہے اور انبیاء کرام علیھم الصلوٰۃ والسلام کے بارے میں اس کا یہ کہنا کہ وہ ایسی طریقت کے لئے بھیجے گئے سراسر جھوٹ' تہمت اور لعنتی و مردود فعل ہے۔ کیا کوئی شخص اس بات کا ثبوت دے سکتا ہے کہ