رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو بَیْعَت کا شرف حضرت سَیِّدابراہیم ایرجی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے حاصل تھا اوراُن ہی سے خرقہ خلافت و اجازت حاصل ہوا تھا۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے متعدد بار حضور سرورِکائنات صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زیارت کی اور بارگاہ ِرسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم سے عظیم بشارتوں سے فیض یاب ہوئے ۔ اکثر مرتبہ سرکار ِغوثیت مآب رضی اللہ تعالی عنہ کی بھی زیارت فرمائی ۔چنانچہ آپ ارشاد فرماتے ہیں کہ میں اکثر زیارتِحضرت غوث پاک رضی اللہ تعالی عنہ سے مشرف ہواہوں مگر حضرت غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کو تنہا کبھی بھی نہیں دیکھا بلکہ آپ رضی اللہ تعالی عنہ کے ساتھ شہاب الدین عمر سہر وردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بھی ہوتے ہیں۔91برس کی عمر میں۹ ذیقعدہ۹۸۱ھ کو آپ کا وِصال ہوا۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کامزار مُبارَک قصبہ کاکوری کے وسط میں محلہ جھنجھری میں واقع ہے۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو اور اِن کے صد قے ہماری مغفِرت ہو