| شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ |
والد ماجد کانام حضرت سید معین بن عبدالقادر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ہے ۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے علمِ شریعت و طریقت پانے کے لئے وقت کے جید علماء و مشائخ کرام سے اِستفادہ کیا اور اپنے شیخِ طریقت شیخ بہاؤالدین جنیدی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے علمِ طریقت اَخذ کیا۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا دَستور تھا کہ لوگوں کی جہالت ، ناقدری اور ناانصافی کی وجہ سے گوشہ نشین ہوکر کتابوں کا مطالعہ فرماتے اور ان کی تصحیح فرماتے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی وفات پاک ۵ ربیع الثانی ۹۵۳ھ میں ہوئی ۔مزار شریف دہلی (ہند) میں اِحاطہ دَرگاہ ِحضرت نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ میں واقع ہے۔ اللہ عَزّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو اور اِن کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(27)حضرتِ سیِّدُنا نظام الدین علیہ رحمۃ اللہ المُبین
حضرتِسیِّدُناقاری نظام الدین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قصبہ کا کوری ضلع لکھنؤ (ہند)میں ۸۹۰ ھ میں پیدا ہوئے ۔مُریدین وخلفاء کے درمیان بھکاری کے نام سے مشہور ہیں چنانچہ شجرہ عالیہ میں اسی نام سے یاد کئے گئے ہیں۔ان کا یہ لقب غالباًاس لئے مشہور ہوا کہ یہ بارگاہِ ربّ العزت میں مانگنے سے نہیں شرماتے تھے ، (معاذ اللہ عَزَّوَجَلَّ) مالداروں سے مانگنے والے بھِکاری نہ تھے ۔
آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے والدِ ماجد حضرت سیدنا سیف الدین علیہ رحمۃ اللہ المُبین اپنے وقت کے بڑے مایہ ناز عالم اور قرا ء تِ سبعہ کے مسلّم امام تھے ۔ انہی کی نگرانی میں آپ نے عُلومِ عقلیہ و تفاسیر و تجوید نیز اعمال و اَذکار حاصل کئے۔ آپ