حضرت شیخ بہاؤ الدین بن ابراہیم الانصاری شطاری جُنیدی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سر زمینِ ہند (انڈیا) میں'' جُنید'' نامی شہر میں پیدا ہوئے۔وہیں پر پرورش اور تعلیم وتربیت پائی ۔آپ کے شیخِ طریقت حضرت شیخ احمد جیلانی علیہ رحمۃ اللہ الغنی نے خاص حرم شریف میں آپ کو بیعت کیا اور جملہ اورادووظائف کی اجازات دے کر خلافت سے بھی نوازا۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ صاحبِ تصانیف بُزُرگ تھے۔
آپ کو اچھی خوشبو سونگتے ہی ایسا ذوق وحال طاری ہو تا تھا کہ جاں بلب ہو جاتے تھے چنانچہ ظاہری سبب آپ کے وصال کایہی ہو اکہ ایک مرتبہ ایک شخص حالت نقاہت میں آپ کی خدمت میں غالیہ( یعنی مشک وعنبر کافور کی بنی ہوئی مہنگی خوشبو) لایا تو اسی اچھی خوشبو کے اثر سے آپ کی روح قفسِ عنصر ی سے پرواز کر گئی۔یوں ۱۱ ذوالحجۃ الحرام ۹۲۱ھ میں آپ وصال فرما گئے ۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا مزا رِپُر اَنوار دولت آباد(دَکَّن) میں مرجع خلائق ہے۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو اور اِن کے صد قے ہماری مغفِرت ہو